انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 10 پیسے ہو گئی۔
دوسری جانب اسٹاک ایکس چینج میں کے100 انڈیکس میں 710 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 74 ہزار 500 کی سطح پر پہنچ گیا۔
خیال ر ہے کہ گزشتہ روز بھی انڈیکس 74 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے آخری سیشن میں انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔