الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کردیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نےمخصوص نشستیں معطل کردیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 19 خواتین کی نشستوں کو معطل کیا گیا، جن میں ن لیگ کی 4، جے یوآئی کی 2 اور پی پی کی 2 خواتین کی نشستیں شامل ہیں۔ قومی اسمبلی میں 3اقلیتوں کی رکنیت بھی معطل کی گئی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کی 21 خواتین اور 4 غیر مسلم ارکان کی رکنیت معطل کردی، پنجاب اسمبلی کی 24 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان کی رکنیت معطل کردی۔ سندھ اسمبلی کی بھی 2 خواتین اور ایک غیر مسلم رکن کی رکنیت معطل کردی گئی۔