چوزے کی برآمد پر پابندی کے ثمرات عوام کو ملنے لگے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوزے کی برآمد بند ہونے سے ملک بھر میں برائلر گوشت کی قیمت کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں گوشت ایک روز میں 40 روپے سستا ہو کر 416 روپے پر آگیا۔
لاہور میں تین ہفتوں کے دوران مرغی کا گوشت 284روپے کم ہوچکا ہے، شہریوں نے چکن کی قیمتیں کم ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔