کراچی میں ایکسائز پولیس کی غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔
ایکسائز پولیس کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گیں جبکہ کلفٹن ، دوتلوار اور عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔
ایکسائز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مہم کے دوران متعدد شہریوں نے بروقت ہی ٹیکس کی ادائیگی کی۔
مہم کے دوران محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی غیرقانونی فینسی نمبر پلیٹس بھی اتروائیں۔
سینئر وزیر شرجیل میمن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بروقت ٹیکس ادا کر کے شہری ذمہ داریاں پوری کریں۔