وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں ، ان کے پاس نواز شریف کی لیڈرشپ اور ان کا وسیع ترین حکومتی معاملات کا تجربہ ہے ۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں جو بھی پروجیکٹ لاونچ کرتی ہیں باقی صوبے ان کو فالو کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ، اللہ کی شان ہے جس صوبے کے پاس تنخواہوں دینے کے پیسے نہیں ہوتے وہ اب ہمیں مشورے دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی کا صحت کارڈ فراڈ کارڈ تھا ، جس میں کرپشن کی عجیب و غریب کہانیاں دیکھنے کو ملیں ، پنجاب حکومت صحت کارڈ کو مزید بہتر کر کے نئے سرے سے شروع کرنے جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف اپنی قابلیت اور مہارت کے گر پنجاب میں دکھانے کی بجائے خیبر پختونخواہ میں دکھائیں ، اپنے وزیراعلی کو عقل اور شعور بھی دیں، اگرعقل یا شعور دکان سے ملتے تو آپ کے وزیراعلی کو خرید کر بطور تحفہ لازمی تحفہ ارسال کر دیتے۔