وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے قومی ہاکی ٹیم کیلئے بڑے انعام کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے قومی ہاکی ٹیم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کیجانب سےٹیم کیلئے20لاکھ روپےانعام کااعلان کرتاہوں،ٹیم نےکئی سال بعد اذلان شاہ کپ میں بہترین کھیل سےدوسری پوزیشن حاصل کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے قومی ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم پاکستان نے قوم کے دل جیت لیے،اذلان شاہ کپ کےفائنل میچ میں پاکستان نےجاپان سےخوب مقابلہ کیا،ہاکی ٹیم کے ہرکھلاڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، سلور میڈل حاصل کرنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
یاد رہے کہ اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل میچ آج پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان کو پینلٹی شوٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، مقابلہ 2-2 سے برابر رہا جس پر میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹس پر کیا گیا ، پاکستان کی جانب سے 5 میں سے صرف ایک ہی گول کیا جا سکا جبکہ جاپان نے 5 میں سے 4 گول پاکستان کے خلاف داغے اور جیت حاصل کی ۔