آئی کیوب قمر کی کامیابی کے بعد پاکستان نے ایک اور سیٹلائٹ خلا میں بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔۔ ایم ایم ون نامی نیا سیٹلائٹ تیس مئی کو خلا میں چھوڑا جائے گا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق سپارکو اور نیشنل اسپیس ایجنسی سیٹلائٹ اسلام آباد سے لانچ کرے گی۔ سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی نظام کی تشکیل میں مدد کرے گا۔
ترجمان کے مابق سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ڈیمانڈ پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو فائیو جی اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی یقینی بنائے گا۔
قبل ازیں گزشتہ روز ترجمان سپارکو نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ آئی کیوب قمر سے لی گئی سورج کی پہلی تصویر موصول ہو گئی ہے ۔
آئی کیوب قمر نے 7 روز کے بعد چاند کے مدار سے لی گئی پہلی تصویر بھیج دی ہے ،ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا کہ آئی کیوب کا خلاء میں پہنچنے پر کیمرے کا رخ سورج کی طرف تھا،اس کے بعد آئی کیوب نے چاند کے مدار سے تصاویر لیں، چاند کے مدار سے بھی پہلی تصویر آئی کیوب سے لی گئی۔