سٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 9 ارب سے تجاوز کرگئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی ڈالر ذخائر میں اضافہ آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر ملنے سے ہوا، ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 46 کروڑ ڈالر ہوگئے، بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 5 ارب 34 کروڑ ڈالر جمع ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 9 ارب 12 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ریزرو میں 1 ارب 14 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔