عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
جولائی کے لیے برینٹ کروڈ فیوچر 57 سینٹ یا 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 84.15 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ جون کے لیے 56 سینٹ یا 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 79.55 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے تیل استعمال کرنے والے ملک امریکا میں خام تیل کی انوینٹری گزشتہ ہفتے 1.4 ملین بیرل کم ہو کر 459.5 ملین ہو گئی۔
جمعرات کو جاری ہونے والے کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں دنیا کے سب سے بڑے تیل درآمد کرنے والے ملک چین کو خام تیل کی ترسیل کل 44.72 ملین میٹرک ٹن یا تقریباً 10.88 ملین بی پی ڈی تھی، یہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 5.45 فیصد زیادہ تھا۔