سوشل میڈیا مہم کے حوالے سے دو ججز کے خطوط کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دونوں کیس مقرر کردیئے۔
توہین عدالت کارروائی کے لیے دونوں کیسز کی سماعت الگ الگ لارجر بینچ کریں گے۔ دونوں لارجر بینچ توہین عدالت کارروائی کے کیسز کی سماعت چودہ مئی کو کریں گے۔
جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس بابر ستار کے معاملے پر الگ بینچ بنائے گئے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کے معاملے پر بینچ کے سربراہ چیف جسٹس عامرفاروق ہوں گے۔ بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی شامل ہیں۔
جسٹس بابر ستار کے خط پر جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں بینچ قائم کیا گیا ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس اعجاز اسحاق تین رکنی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔