بنگلا دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن انجری کا شکار ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کو پریکٹس کے دوران فٹبال کھیلتے ہوئے ایڑھی پر چوٹ لگی جس کے باعث انہوں نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف پہلا پریکٹس میچ بھی نہیں کھیلا۔ وارم اپ میچ میں شکیب الحسن ٹاس کے وقت گراؤنڈ میں نہ آئے اور بتایا گیا کہ ان کی ایڑھی سوجھی ہوئی اور انہیں ایڑھی میں شدید تکلیف ہے۔
رپورٹس کے مطابق انجری کے باعث شکیب الحسن دوسرا وارم اپ میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے اور خدشہ ہے کہ ورلڈکپ کے اپنے افتتاحی میچ میں افغانستان کے خلاف بھی شکیب الحسن ایکشن میں نظر نہ آئیں۔
دوسری جانب ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل کیوی ٹیم کو بھی بڑا جھٹکا لگ گیا، کپتان کین ولیمسن ایونٹ کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے، وہ وی ہیب کے باعث انگلینڈ کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ کیوی ٹیم حکام کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن انجری سے ریکور کر رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سن کو رواں سال آئی پی ایل میں انجری ہوئی تھی۔