سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پرمختلف شعبہ ہائے زندگے سے تعلق رکھنے والےافراد نے اظہار خیال کرتےہوئے کہا سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے لیکن آج بھی پاکستان کی عوام کے دل پر لگے زخم تازہ ہیں
سانحہ 9 مئی کو ایک سال بیت جانے پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے رنجیدہ دل سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال پہلے افواج پاکستان اور شہداء کی یادگاروں کی جیسے بےحرمتی کی گئی اور انہیں مسمار کیا گیا، اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،
گزشتہ برس 9 مئی کر شرپسندوں نےجو ریاستی تنصیبات پر حملہ کیا سکھ برادری اسکی پرزور مذمت کرتی ہے،گزشتہ سال ان ظالموں نے جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو سمیت 200 مقامات پرحملہ کیا اورملکی سالمیت کوشدید نقصان پہنچایا لہذا اس سانحے کے تمام ذمہ داران کو کڑی سزا ملنی چاہئے۔
9 مئی کادن پوری قوم کیلئےامتحان کا دن تھا اس لیے ہم نہ صرف اسکی پر زور مذمت کرتےہیں بلکہ تمام ملک دشمن عناصر کوقرار واقع سزا دینے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں،ہم ہرلمحہ پاک فوج کی سلامتی کیلئےدعا گو ہیں۔
ایم این اے ملک ابرارکا کہنا ہےکہ پاکستان کے ریاستی اداروں کیخلاف سازش کرنے اورملک میں انتشار پھیلانے والوں کے چہرے عوام کے دل میں نقش ہیں اور جب تک ان ملک دشمن عناصر کو ان کے منتقی انجام تک نہیں پہنچایا جاتا تب تک ہمیں سکون نہیں ملے گا۔
اداکارہ ریشم نے کہا ملک کی سلامتی کی خاطر ہزاروں قربانیاں دینے والی پاک فوج کیخلاف شرپسندی کرنے والوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔