سوشل میڈیا پر جاری مرغی کے گوشت سے متعلق افواہوں پر سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرغی کاگوشت بلکل مضرصحت نہیں ہے ، سوشل میڈیا پرپولٹری کیخلاف خبریں پھیلاناغلط ہے،پولٹری انڈسٹری کاملکی معیشت میں انتہائی اہم کردارہے،6لیبارٹریزمکمل فعال ہیں،پنجاب کےمختلف اضلاع میں کام کررہی ہیں
ڈی جی ریسرچ ڈاکٹر سجاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولٹری پروڈکشن حفظان صحت کےاصولوں کےمطابق ہے،پولٹری ایکسپرٹ ڈاکٹر نوید نے بتایا کہ چوزہ کسی مضرصحت اشیاء کوبرداشت کرنےکےقابل نہیں ہے ۔ڈاکٹر سرفراز چٹھہ کا کہناتھا کہ مرغیوں میں ہونےوالی عمومی بیماریاں انسانوں کومتاثرنہیں کرتیں۔
مسعود انور کا کہناتھا کہ سوشل میڈیا پرمرغی کےگوشت کےمتعلق منفی پراپیگنڈہ کیاجارہا ہے کہ مرغی کاگوشت صحت کیلئےفائدہ مند نہیں ہے،یہ سراسرغلط ہے،برائلرکاگوشت پروٹین کاایک اچھاذریعہ ہے۔