حکومت نے بجلی کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 83 پیسے بڑھانے کی منظوری دیدی گئی ہے ، اضافہ مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلز ہوگا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق لائف لائن اورکےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافےسےصارفین پر26 ارب روپےسےزائد کا بوجھ پڑے گا۔