پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی قیادت کا جناح ہاوس کا دورہ کیا ہے۔
وفد نےسانحہ 9 مئی کےایک سال گزرنے پرجناح ہاؤس کا دورہ کیا،وفد نےشہدائے پاکستان کی یادگاروں کی بے حرمتی کی مذمت کی۔
صحافتی تنظیموں کےعہدیداران و ممبران نےجناح ہاٶس کےجلاؤ،گھیراؤ پرغم و غصہ کا اظہارکرتے ہوئےکہاکہ ایسےسیاسی شدت پسندوں اوردہشت گردوں کیلئےپاکستان میں کوئی جگہ نہیں ھے۔
وفد نےشہداء افواج پاکستان کی یادگاروں پرحملہ کرنے والوں کو چیف جسٹس آف پاکستان سے عبرت ناک سزا کامطالبہ کیا۔
ممبران نےکہا کہ ہمارے زخم ابھی تک نہیں بھرے،ہم افواج پاکستان سےایمان کی حد تک محبت کرتےہیں اوران سیاسی دہشت گردوں نےہمارے ایمان پر حملہ کیا ھے۔
اس موقع پرصحافی برادری نےکہا کہ سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو خصوصی عدالتوں میں لایا جائے تاکہ انصاف ہو سکے۔