عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہوا ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچر 23 سینٹ یا 0.28 فیصد اضافے سے 83.56 ڈالر فی بیرل اور یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ 24 سینٹ یا 0.31 فیصد اضافے کے بعد 78.72 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام تک تیل کی انونٹریز میں اوسطا 1.2 ملین بیرل کی کمی ممکن ہے۔