ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ اروپ کے قتل کیس میں پولیس کانسٹیبل کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل افنان نے ساتھیوں کی مدد سے شہری کو اغوا کرکے قتل کیا تھا ، عدالت نے کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے قتل میں ملوث پولیس کانسٹیبل کو سزائے موت کا حکم دیا ہے جبکہ مجرم افنان کو دیگر دفعات کے تحت 14سال قید کی بھی سزا سنائی گئی ہے ،مجرم کو مقتول کے ورثاء کو 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنا ہوگا، کیس میں ملوث دیگر 2 ملزمان کو بھی 35، 35 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔