وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیرداخلہ کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اجلاس ہوا۔ محسن نقوی نے کہا کہ بجلی کی اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعی قبول نہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بجلی صارفین کو اووربلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔۔ وفاقی وزیر داخلہ نے حکم دیا کہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لیا جائے۔
اجلاس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیش رفت کا بھی پوچھا۔