اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار کی جانب سے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا گیا جسے توہین عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کیس کی سماعت کے لئے کل بینچ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کل کیس کو ڈائری نمبر لگا کر بینچ تشکیل دیا جائے گا۔