وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر الحسن نے کیڑوں والی گندم کی درآمد کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر الحسن نے کیڑوں والی گندم کے معاملے کیلئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جس کی سربراہی فوڈ کمشنر سید وسیم الحسن کریں گے۔
تحقیقاتی کمیٹی کیڑوں والی گندم درآمد ہونے کی شفاف تحقیقات کرے گی۔
کمیٹی ناقص اور کیڑوں والی گندم کی درآمد پر ایک جامع رپورٹ بھی پیش کرے گی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر رانا تنویر الحسن نے کہا کہ ناقاص اور غیرمعیاری گندم کی درآمد میں کون ملوث ہے، شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔