انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
گوہاٹی میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 49.1 اوورز میں 263 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی۔
لنکن ٹیم کی جانب سے پتھم نسانکا 68 اور دھننجایا ڈی سلوا 55 رنز کی اننگ کھیل نمایاں رہے جبکہ کسال پریرا نے 34 اور کسال مینڈس نے 22 رنز کی اننگز کھیلیں۔
مہدی حسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ تنظیم حسن، شرف الااسلام، نسوم احمد اور مہدی حسن میراز نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے 264 رنز کا مطلوبہ ہدف 42 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا اور لنکن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تنزید حسن 84 رنز کی اننگ کھیل نمایاں رہے جبکہ لٹن داس نے 61 اور مہدی حسن میراز نے 67 رنز کی اننگز کھیلیں۔
لاہیرو کمارا اور ڈنیتھ ویلالاگے نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔