اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو اسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے قیصرہ الہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو 15 دن میں پرویز الہیٰ کو ہاؤس اریسٹ کا عمل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ 15 دن میں پرویز الہٰی کو منتقل کرنے کا عمل مکمل کریں، ان کی عمر 78 سال ہے، علاج سے متعلق معاملات بھی دیکھ لیں۔ عدالت نے پرویزالہٰی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔