مسلسل گراوٹ کے بعد آج ڈالر مہنگا ہوگیا اور روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹربینک میں قیمت ڈالر کی 278 روپے 30 پیسے ہوگیا۔
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ کے برعکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 72 ہزار پوانٹس کی حد بحال ہوگئی،100 انڈیکس 700 پوائنٹس بڑھکر 72600 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔