صادق خان نے تیسری مرتبہ لندن کا میئر منتخب ہو کر تاریخ رقم کر دی ہے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے ووٹرز کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ لندن کے تمام شہریوں کا میئر بنوں گا۔
تفصیلات کے مطابق صادق خان کا اپنے خطاب میں کہناتھا کہ نفرت کے مقابلے میں امید جیت گئی، دوبارہ منتخب ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، شہریوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، ہاؤسنگ کرائسز، مہنگائی اور جرائم کا خاتمہ کریں گے، وعدہ کرتا ہوں، لندن کے تمام شہریوں کا میئر بنوں گا،رشی سوناک کو جنرل الیکشن کا اعلان کرنا چاہئیے۔
یاد رہے کہ صادق خان نے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی امیدوار سوسین ہال کو بھاری مارجن سے شکست دی، صادق خان نے چوالیس فیصد ووٹ حاصل کیے،سوسین ہال تینتیس فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔صادق خان اپنے عہدے کا حلف نئے دفتر میں اٹھائیں گے۔ پاکستانی نژاد بس ڈرائیور کے گھر میں آنکھ کھولنے والے صادق خان دو ہزار سولہ میں لندن کے پہلے مسلمان میئر بن گئے تھے