سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سےمتعلق سنی اتحاد کونسل کی اپیل کی سماعت کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔
سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 8 مئی کے بجائے 6 مئی کو ہوگی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 8 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گا۔جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کیں۔
الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا جسے پشاور ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔