راولپنڈی سےہنزہ جانیوالی بس یشوکل داس کے مقام پر کھائی میں گرگئی، حادثے کے نتیجےمیں 20 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کاکہنا ہےکہ مرنےوالوں میں 17مرد اور3خواتین شامل ہیں،بس حادثے میں اب تک 22افراد زخمی ہو چکےہیں،زخمیوں کوچلاس اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
حادثہ علی الصبح پیش آیا جس کےفوری بعد ریسکیو، پولیس اور مقامی افراد نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا،ریجنل اسپتال میں ایمرجنسی نافذکر کےشہریوں سے زخمیوں کے لیےخون کی اپیل کی گئی۔
رپورٹس کےمطابق حادثےکا شکارمسافر بس راولپنڈی سےگلگت جارہی تھی۔حادثہ چلاس شہرسے 20 کلومیٹردور پیش آیا،اووراسپیڈ یا موڑکاٹتے ہوئے بس حادثےکا شکار ہوئی۔
حادثےپروزیراعظم اوروزیرداخلہ نےقیمتی جانوں کےنقصان پرافسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نےزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنےکی ہدایت کردی ہے۔