سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک نے 26 اپریل تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق ذخائر میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 31 کروڑ ڈالر ہیں۔
26 اپریل کو سرکاری ڈالر ذخائر کا حجم 8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ ڈالر کے ذخائر تھے۔