پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سمیت دیگر ملزمان پر عدم پیشی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
سماعت کے دوران چوہدری پرویزالہیٰ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا، رپورٹ کے مطابق پرویزالہیٰ کی طبیعت سفر کی قابل نہیں، ڈاکٹرز نے آرام کی ہدایت کی ہے، اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سماعت 13 مئی تک سماعت ملتوی کردی۔