تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار رہا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید 6 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ انٹر بینک میں منگل کو کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔