کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروباری ہفتےکےچوتھےروز کےآغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 71ہزار پوائنٹس کی حدبرقرارنہ رکھ سکی،جہاں 100 انڈیکس 250 پوائنٹس گر کر 70 ہزار 850 پوائنٹس پر آگیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 71 ہزار 102 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 6 پیسےسستا ہو گیا،جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔