پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تشویش کا اظہار کردیا، پاکستان اسٹاک ایکسچنج نے پی آئی اے کو خط لکھ کر فوری وضاحت مانگی لی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے معاملے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت مانگ لی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کو خط لکھ کر فوری وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔ پی ایس ایکس نے پی آئی اے سے 2 سوالات کے جواب مانگ لئے۔
پی ایس ایکس کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی تنظیم نو کے منصوبے پر تیزی سے کام کی خبروں کی فوری وضاحت کرے، پی آئی اے نے نجکاری کیلئے ہونے والی پیشرفت سے اسٹاک ایکسچینج کو کیوں آگاہ نہیں کیا؟، پی آئی اے تنظیم نو کے تیز ہونے کی خبروں کی فوری طور پر تردید یا تصدیق کرے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کہا ہے کہ سیکریٹری کمپنی کو چاہئے کہ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق وضاحت پیش کرے۔