وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کے ہر محنت کش، مزدور اور ہنرمند کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے۔
یوم مزدور پر اپنے پیغام میں صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے مزدور برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوم مئی دنیا بھر کے مزدوروں کے حقوق کے عملی اعتراف کا دن ہے۔
وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دن مزدوروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے اور باہمی اتحاد کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے، لیبر ڈے پر سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈودل بھی تبدیل کردیا ہے۔