نان و روٹی کی نئی قیمتوں پراطلاق کے معاملے پر متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے نئے ریٹس پرعملدرآمد کے خلاف ہڑتال کی کال دے دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر آفتاب گل کا کہناہے کہ شٹرڈائون ہڑتال کا فیصلہ متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ہوا،تندور مالکان کی مشاورت سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے،ہمارے اخراجات پورے نہیں ہو رہے نان روٹی سستی کیسے بیچیں،آئے روزتندورمالکان کی گرفتاریوں اورانتظامیہ کے جرمانے قابل قبول نہیں۔