سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اورمولانا اکٹھےہوگئےتویہ حکومت چند ماہ سےزیادہ نہیں چلےگی۔
راولپنڈی میں فواد چودھری نے انسداد دہشتگردی کورٹ کےباہرمیڈیا سےگفتگو کےدوران کہاہےکہ مولانا فضل الرحمان کی کل کی تقریرسب کےسامنے ہے،میرا خیال ہےمولانا صاحب نےفیصلہ کرلیا ہے یہ حکومت ہٹےگی،پی ٹی آئی کو مولانا فضل الرحمان سمیت سب سےبات کرناچاہیے، ۔
فواد چودھری نےمزیدکہا کہ اس وقت مولانا اورصوبہ خیبر پختونخوا ایک طرف کھڑے ہیں،ہم چاہتے ہیں تلخیاں کم ہوں اللہ آسانیاں پیدا کرے، موجودہ حکومت کی کوئی ساخت نہیں یہ فارم 47 پرکھڑی ہے۔