واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ سکھ رہنما گرپنت و نت کے قتل کی سازش میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’ را‘ کےسربراہ سمنت گوئل ملوث ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ امریکی شہری اور سکھ رہنما گرپنت ونت سنگھ کے قتل کی منظوری را کے سربراہ سمنت گوئل نے دی تھی،کرائے کے قاتلوں سے رابطہ ’را‘ کے افسر وکرم یادیو نے کیا تھا،را نے امریکا میں امریکی شہری کے قتل کا حکم گذشتہ سال جون میں دیا تھا،اس وقت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا کے دورے پر تھے،مودی کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کو را کے پلان علم تھا،را کے وکرم یادیو نے گرپنت ونت سنگھ کے گھر کا پتہ اور دیگر تفصیلات قاتلوں کو فراہم کیں۔