بھارتی پولیس نے معروف ادکار ساحل خان کو عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر فرار ہونے کے بعد آخر کار گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ساحل خان کو ’ مہادیو بیٹنگ ایپ کیس‘(جوئے کی ایپس کیس) میں چھتیس گڑھ کے ایک ہوٹل سے انتہائی ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا ، عدالت نے یکم مئی تک انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔
47 سالہ اداکار کو پولیس نے مسلسل 40 گھنٹوں کی محنت کے بعد ڈھونڈ نکالا جو کہ عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر فرار ہو رہے تھے ، وہ گرفتاری سے بچنے کی مسلسل کوشش کر رہے تھے اور اپنا موبائل فون بھی بند کر چکے تھے ۔ممبئی پولیس جوئے کی ایپس کیس میں 15 ہزار کروڑ کے سکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے ۔