کراچی میں شادی سے چند گھنٹے قبل گرفتار کیے گئے دلہے کو عدالت سے رہائی مل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق شہری قائد میں انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مارٹن کواٹر میں رہائش پذیر شہری اسامہ قریشی کو پولیس نے اس کی شادی سے چند گھنٹے قبل گرفتار کر لیا اور تھانے لے جا کر بند کر دیا جہاں دلہے نے رات گزاری اور صبح عدالت سے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت ملنے کے بعد رہائی ملی ،رہائی ملنے پر باراتی شیروانی لے کر سیدھے تھانے پہنچ گئے اور احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ۔
بتایا گیا کہ دولہے کے خلاف بھابھی نور فاطمہ نے اتوار کے روز مقدمہ درج کروایا جس میں موقف اختیار کیا کہ دیور نے انہیں تشددکا نشانہ بنایا ہے جب پولیس نے اسامہ کو گرفتار کیا اور تھانے لے گئی تو اس نے بتایا کہ متعلقہ خاتون اس کی بھابھی نہیں بلکہ چچی ہے جو کہ گھر پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔