رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمدکاکہنا ہےشادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی بنائی جائے گی۔
رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نےمیڈیا سےگفتگو میں کہا شادی کی عمر اٹھارہ سال اورشناختی کارڈ کولازمی قراردیا ہے،شادی کی عمراٹھارہ سال کے بل پر کمیٹی بنائی جائےگی،حکومت اس بل کوٹیک اپ کرے گی،اسےحکومتی بل کےطورپرایوان سےمنظور کرایا جائے گا۔
رکن پنجاب اسمبلی نےمزید کہا یہ بل محکمہ داخلہ کوبھجوایا جائےگا،خلاف ورزی کرنے والوں کی سزا 2 سال یا 2 لاکھ روپےہوگی،اطلاع دینے والےکا نام اور صیغہ راز میں رکھا جائے گا، جبکہ چائلڈ پروٹیکیشن کی عدالتوں میں ٹرائل کیا جائے گا۔