وزیراعظم شہباز شریف سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات دورہ سعودی عرب کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی جس میں اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری منصوبے جلد مکمل کرنے پراتفاق کیا گیا اور پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں آئی ڈی بی کی معاونت کو سراہا۔ مختلف منصوبوں میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری پراظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شراکت داری پائیدارترقی کی کوششوں میں معاون ثابت ہورہی ہے۔
صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر سلیمان الجاسر نے کہا کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کابانی رکن اور انتہائی اہم ممبرہے، پاکستان کی خوشحالی اور بہتری کیلئے دعاگو ہیں۔