کراچی کے علاقے لیاری سے کالعدم بی ایل اے کا انتہائی مطلوب دہشتگرد پولیس کی گرفت میں آگیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت معراج عرف ماما کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کی ریکی کے بعد کالعدم بی ایل اے کا کمانڈر جلال سیکیورٹی فورسزپرحملے کرتا تھا۔
دوران تفتیش گرفتاردہشتگرد نے سنسنی خیزانکشافات کیے ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق رمضان المبارک میں ملزم کی ریکی پرگوادرپورٹ پرحملہ ہوا۔ جس میں متعدد جوان شہید ہوئے تھے۔ نوشکی میں فوجی جوانوں پرحملے میں متعدد جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
دوہزارسترہ میں تربت سے گوادرجانے والے فوجی جوانوں کی گاڑی اورناصرآباد اسکول میں موجود فوجی کیمپ کی ریکی میں بھی گرفتاردہشتگرد ملوث تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا تعلق بی ایل اے کی دہشتگرد تنظیم مجید بریگیڈ گروپ سے تھا۔ ملزم کے دیگرساتھیوں سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔