سندھ ہائیکورٹ نے آصفہ بھٹو زرداری کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی۔
سندھ ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ دو سو سات میں آصفہ بھٹو زرداری کے خلاف عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے، عدالتی فیصلے کے مطابق این اے دو سو سات میں پی ٹی آئی امیدوار کی جانب سے دائر درخواست دہرائی جارہی ہے جبکہ اسی بنیاد پر درخواست گزار غلام مصطفی رند نے الیکشن ٹربیونل کے سامنے درخواست دائر کی تھی لہٰذا یہ پٹیشن عدالتی فیصلے سے ہٹ کر ہے جسے سننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔۔ پی ٹی آئی امیدوار پہلے کی درخواست میں ریفرنس نمبر کو چیلنج کر سکتے تھے اور ایسا کرنے کا یہی صحیح وقت تھا۔ اب کامیاب قرار دیئے گئے امیدوار کو مطلع کر دیا گیا ہے اور انھوں نے حلف اٹھا لیا ہے تو صرف بجلی کے بل کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواست کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ این اے دو سو سات میں پی ٹی آئی امیدوار کی نااہلی درست بنیاد پر تھی۔ پی ٹی آئی امیدوار نے جو ثبوت پیش کئے وہ حقائق پر مبنی نہیں تھے۔