لاہور میں گھر کے اندر جواں سال گھریلو ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر مالک مکان اور چار خواتین کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز جوہر ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا ، علیزے کے قتل کا مقدمہ شوہر اسد منظور کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ میں مالک مکان شیخ انیس اور گھر کی چار خواتین کو نامزد کیا گیا ہے ، مدعی مقدمہ کا موقف ہے کہ شیخ انیس اور گھر کی مالکن خواتین نے علیزے پر ڈنڈوں سے تشدد کرکے قتل کیا ہے ، پولیس نے مالک مکان اور اسکی اہلیہ کو حراست میں لےلیا ہے جبکہ مقتولہ علیزے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے گا ۔