وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔ پاسکو کو کسانوں سے گندم کی خریداری بڑھانے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب روانگی سے قبل کسانوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا، پاسکو کو کسانوں سے گندم کی خریداری بڑھانے اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
حکومت نے گندم خریداری کا ہدف ایک اعشاریہ چار ملین میٹرک ٹن سے بڑھا کر ایک اعشاریہ آٹھ ملین میٹرک ٹن کردیا، وزیراعظم نے کسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا۔