خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
مارچ 2024 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 306 ملین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،سال 2024ء کے ابتدائی 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات مجموعی طور پر 2.28 بلین ڈالرتھیں جو کہ سال بہ سال 17 فیصد اضافہ بنتا ہے۔
مالی سال 2024 ء کےآغاز میں آئی ٹی (IT) برآمدات 2.28 بلین ڈالرتھیں جن میں مارچ 2024ء کے دوران 275 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو 37 فیصد بنتا ہے
آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے دائرےمیں آنے والے کلیدی شعبوں میں سے ایک اہم شعبہ ہے
آئی ٹی سیکٹر میں اس ترقی کا سہرا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے ذریعے کی جانے والی ٹھوس کوششوں کے سر جاتا ہے
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کوششوں سے اس سیکٹر میں اہم مراعات دی گئیں۔
مراعات میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کےذریعےڈالر کی برقراری میں اضافے کےعلاوہ،سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے دیگر اقدامات بھی شامل ہیں
وزارت خزانہ کی پیشگوئی کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران آئی ٹی (IT) کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔