وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کھاد کمپنی کی جانب سے سرسبز یوریا کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے یوریا کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیے ہوئے فرٹیلائزر کمپنی کو قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کردی۔ فرٹیلائزر کمپنی نے قیمت میں 561 روپے فی بوری کا اضافہ کردیا تھا۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ فرٹیلائزر کمپنی سرسبز یوریا کی قیمت میں اچانک اضافے کا ٹھوس جواز فراہم کرے۔ حالیہ دنوں میں فرٹیلائزر انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بغیر قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول اور بلاجواز ہے۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ ٹھوس جواز فراہم کرنے میں ناکامی پر وزارت متعلقہ قوانین کے تحت قیمتوں کا تعین کرے گی۔ یوریا کھاد پر ناجائز منافع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔