فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) میں گریڈ 21 اور 22 کے 12 افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا۔
ایف بی آر میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے جبکہ گریڈ 21 اور 22 کے 12 افسران کو عہدوں سے فارغ کر کے ان کی خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئی ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ وفاقی پولیس کو سمگلنگ کیخلاف کارروائی کے اختیارات مل گئے
ایف بی آر کی جانب سے سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسر اور ممبر کسٹمز اکاؤنٹنگ مکرم جاہ انصاری اور ممبر آئی آر پالیسی آفاق قریشی کی خدمات ایڈمن پول کے سپرد کردی گئی ہیں۔
ممبر کسٹمز آپریشن ڈاکٹر فرید اقبال قریشی کو بھی ایڈمن پول بھجوا دیا گیا ہے۔