نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے۔
جدہ پہنچنے پر نگران وزیرِ اعظم کا اعلیٰ سعودی حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے عملے نے استقبال کیا، جس کے بعد وزیرِ اعظم عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ ہوائی اڈے سے مکہ معظمہ روانہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑگزشتہ روز نجی دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔جہاں وہ مسجد نبوی گئے۔ انہوں نے نوافل ادا کئے اور روضہ رسولؐ پر درود و سلام پیش کیا۔انہوں نے مسجد نبو ی کے پاس نبی کریم ؐاور اسلامی تہذیب کے متعلق انٹرنیشنل فیئر اینڈ میوزیم کا دورہ بھی کیا۔
نگران وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاٹھہترویں سالانہ اجلاس شرکت کیلئے نیویارک گئے تھے اور بعدازاں سرکاری دورے پر لندن گئے تھے۔
انوار الحق کاکڑ نے نیویارک یو این جنرل کے اجلاس میں خطاب کے علاوہ سائیڈلائن ملاقاتیں ،مختلف تقریبات سے خطاب اور مختلف انٹرویوز دیئے۔