الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی جانب سے ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے 10 حلقوں سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 36 وزیرآباد سے مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ کامیاب ہوئے جبکہ پی پی 54 نارووال سے مسلم لیگ ن کے احمد اقبال چوہدری کامیاب قرار پائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 93 بھکر سے مسلم لیگ ن کے سعید اکبر خان اور پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کامیاب قرار پائے۔
پی پی 147 لاہور سے مسلم لیگ ن کے محمد ریاض ، پی پی 149 لاہور سے آئی پی پی کے محمد شعیب صدیقی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پی پی 158 لاہور سے مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد نواز اور پی پی 164 لاہور سے مسلم لیگ ن کے راشد منہاس کامیاب ہوگئے جبکہ پی پی 266 رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے ممتاز علی کامیاب قرار پائے۔
پی پی 290 ڈی جی خان سے مسلم لیگ ن کے علی احمد خان لغاری کامیاب ہوئے۔