پنجاب حکومت نےلاہور کی طرزپرپنجاب بھر میں صفائی کامربوط نظام بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ساہیوال اور سرگودھا ڈیویژن میں نئی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں فعال کرنےکی تیاری مکمل کرلی گئیں ہیں،محکمہ بلدیات نےپنجاب حکومت سےساہیوال ڈیویژن میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےقیام کی سمری منظورکرالی۔
جن اضلاع میں پہلے سےسالڈ ویسٹ کمپنیاں موجود ہیں وہ ضلع کی بجائے ڈیویژن کی سطح پرکام کریں گی،اس کے علاوہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دائرہ کار بھی وسیع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی قصور،ننکانہ،شیخوپورہ میں بھی صفائی کی ذمہ دارہوگی،لاہورڈیویژن کےتمام اضلاع میں ویسٹ مینجمنٹ سروسزکی آوٹ سورسنگ کےلیے پری بڈنگ مکمل کرلی گئی۔
قصورمیں 16،ننکانہ 21، شیخوپورہ سے 25کمپنیوں نےصفائی ٹھیکے کےلیےپری بڈنگ میں حصہ لیا،سیکرٹری بلدیات کاکہنا ہےکہ جلد پنجاب میں صفائی کامظبوط نظام لارہے ہیں،نہ صرف لاہوربلکہ پورے پنجاب میں لاہورکی طرز پر صفائی نظر آئے گی۔