کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر کی پاکستانی کرنسی کے مقابلے کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کےمطابق کاروبار کےآغازپرانٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 8 پیسے کی کمی دیکھی جارہی ہے،کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالرکی 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
دوسری جانب کاروبار کے آغاز پرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے،جہاں کے ایس 100 انڈیکس 170 پوائنٹس گر کر 71800 پوائنٹس پر آگیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 71 ہزار 971 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔